molana 1

عدم اعتماد تحریک: پی ڈی ایم میں بڑھتے ہوئے اختلافات پر مولانا فضل الرحمن کا ایکشن

ویب ڈیسک : ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر پی ڈی ایم میں بڑھتے اختلافات پر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تمام دس جماعتوں کو تحریک عدم اعتماد پر میڈیا میں رائے دینے سے روک دیا ،

مولانا فضل الرحمن کی پی ڈی ایم رکن دس جماعتوں کو ہدایت جاری کر دی کہ اگر میڈیا پوچھے تو صرف اتنا کہہ دیا جائےکہ چار فروری کو پی ڈی ایم سربراہی میں اس پر فیصلہ کرے گی ، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے یہ ہدایت نوازشریف اور آصف علی زرداری سے رابطوں کے بعد دی ہے ،

مزید پڑھیں:  چمن، بارشوں میں 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ بہہ گئی
مزید پڑھیں:  سرمایہ کاری لانے پر صوبوں کو بھی کام کرنا چاہئے، مزمل اسلم

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی رکن جماعتوں کو ہدایت کی کہ تحریک عدم اعتماد پر رائے دینے سے حکومت اور میڈیا پی ڈی ایم میں اختلافات کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔