nab

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے نیب کی غیر معمولی کوششوں کو سراہا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے نیب کی غیر معمولی کوششوں کو سراہا ہے، چیرمین نیب کے مطابق
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے جمعرات کو کراچی، برلن، جرمنی سے اپنی رپورٹ جاری کی ہے، نیب نے غیر معمولی کوششوں کے باعث گزشتہ دو سال میں 363 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ

چئرمین نیب نے مزید کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی تعریف کا خیرمقدم کیا ہے، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور بڑی مچھلیوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے پر بھرپور یقین رکھتا ہے، نیب نے اپنے قیام سے اب تک بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 714 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہے، انسداد بدعنوانی کے دیگر اداروں کے مقابلہ میں نیب کی قابل تعریف کارکردگی ہے، نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 68.8 ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش