WhatsApp Image 2021 01 28 at 2.53.57 PM 1

حکومت کا "کامیاب کسان” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام اباد) : وزیراعظم عمران خان نے "کامیاب کسان” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، وزیراعظم کل ساہیوال کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، اور جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان منصوبہ لانچ کریں گے ،

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ، جس میں انکا کہنا تھا کہ نوجوان کسانوں کو جدید ٹریکٹرز بھی تقسیم کئے جائیں گے ، وزیراعظم کل ساہیوال میں کامیاب کسان پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں، کامیاب کسان منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا، انکا مزید کہنا تھا کہ وہ کسان جو وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ان کی مدد کریں گے، وزیراعظم نے خصوصی ہدایات دی ہیں کہ اپنے ملک کے کسانوں کو اوپر اٹھانا ہے،

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع

عثمان ڈار کا ویڈیو بیان میں مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں نے ڈیری فارمنگ، لائیو اسٹاک اور زرعی شعبے میں بھی تعاون کی درخواست کی ہے ، حکومت زرعی شعبے سے وابستہ نوجوانوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی،انکا مزید کہنا تھا کہ کل وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کریں گے، ایک طرف بھارت میں کسانوں کے حالات دیکھ لیں دوسری طرف پاکستان میں، ہندوستان میں مودی سرکار کسانوں کا استحصال کر رہی ہے،اور پاکستان میں حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے، پاکستان تب کامیاب ہو گا جب کسان کامیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی