khattak

وزیر دفاع پرویز خٹک کا دارالعلوم اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو

ویب ڈیسک (نوشہرہ): وزیر دفاع پرویز خٹک کا دارالعلوم اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو، وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ان کے اپنے مفاد کے لیے ہیں عوام کے لیے نہیں، پی ڈی ایم کا ٹولہ اپنی چوریاں چھپانے کے لیے نکلے ہیں، عنقریب ہی اس کا نتیجہ آنے والا ہے، ان لوگوں کا کوئی ایجنڈا نہیں، پی ڈی ایم کی تحریک فیل ہوگئی تو کہتے ہیں عدم اعتماد لائے گے، عدم اعتماد لانا قانونی راستہ ہے، لیکن ان میں سے ان چوروں کو منہ کی کھانی پڑے گی، عدم اعتماد کا شوق یہ لوگ پورا کرلے، انشاء اللہ تاریخی شکست دے گی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

وزیردفاع پرویز خٹک نے مزید کہا کہ جمیعت علماء اسلام س سے ہمارا سیاسی تعلق تھا اور رہے گا، درمیان میں کچھ خلش آگیا تھا اس کو دور کرنے کے لیے آج ہم یہاں اکھٹے ہوئے ہیں، ہم دوبارہ رابطے بحال کرنے کے لیے آئے ہیں، چاہتے ہیں کہ دوبارہ رابطے بحال ہو، اس ملک میں اہم مسائل ہیں، اسلامی مسائل، اس حوالے سے مولانا حامد الحق سے ملاقات کی، ایک کمیٹی قائم کرینگے جس سے ہمارے رابطے بحال ہو، آئندہ ہم اکھٹے چلنے کے لیے آج یہاں جمع ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹھنڈیانی :محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ :ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق ،دو زخمی