.jpg

معاشرے کے کمزور طبقوں کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے- وزیر اعلی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور):صوبے میں پناہ گاہوں کے قیام کے لئے پاکستان بیت المال اور محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کے درمیان معاہدہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط، معاہدے کے تحت صوبے میں آٹھ مستقبل پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی، دو پناہ گاہیں صوبائی دارالحکومت پشاور جبکہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ایک ایک پناہ گاہ قائم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  بنوں :نیو سبزی منڈی کے قریب سابق پولیس اہلکار قتل

ان پناہ گاہوں کے قیام پر مجموعی طور پر 680 ملین روپے لاگت آئے گی، معاہدے کی رو سے مجموعی لاگت کا پچاس فیصد صوبائی حکومت اور پچاس فیصد پاکستان بیت المال فراہم کرے گا، 15 اپریل تک تمام پناہ گاہوں کو فعال بنایا جائے گا، ان پناہ گاہوں میں بے گھر افراد، مسافروں اور دیگر مستحق لوگوں کے لئے رات قیام کرنے اور کھانے پینے کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی

وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ پناہ گاہوں کا قیام فلاحی ریاست کے وژن کی تکمیل کی طرف ایک اہم قدم ہے، صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے فلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشاں ہے، معاشرے کے کمزور طبقوں کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔