gas 1

سندھ اور بلوچستان کے عوام کیلئے گیس مزید مہنگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سندھ اور بلوچستان کے عوام کیلئے گیس مزید مہنگی، اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس مہنگی کر دی، اوگرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا، اوگرا کا سوئی سدرن کیلئے گیس کا اوسط ٹیرف 39 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹو مہنگی کرنے کی سفارش، اوگرا نے میٹر چارجز میں 100 فیصد اضافے کی منظوری بھی دیدی، اوگرا کی سفارش کے مطابق اضافے کا صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو ، وزیر اعظم سربراہی کریں گے

اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کیلئے گیس کا ریٹ 778 روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹو مقرر کرنے کی سفارش، اوگرا کی گیس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2020 سے کرنے کی سفارش، سوئی سدرن نےگیس ریٹ میں اضافے کیلئے اوگرا کو درخواست کی تھی، سوئی سدرن نے گیس کی قیمتوں میں 78 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹو یو اضافہ مانگا تھا، اوگرا نے میٹر رینٹ چارجز 20 روپے سے بڑھاکر ماہانہ 40 روپے کرنے کی منظوری بھی دیدی، میٹر رینٹ چارجز میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر 2020 سے کرنے کی سفارش۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، پنجاب سے 7 امیدواران بلامقابلہ سینیٹر منتخب