pic 58

ایبٹ آباد پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری

اسلام آباد:ملک کے دیگر شہروں کی طرح ایبٹ آباد شہر میں بارش جب کہ کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری ہے ۔۔ گلیات ، نتھیاگلی ، ایوبیہ، اور ٹھنڈیانی میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ گلیات کے بعض مقامات پر تین فٹ تک برف پڑی ہے ۔ ایبٹ آباد کو مری سے ملانے والی مین شاہراہ برف باری کے باعث ہر طرح کی ٹریفک کے لیے چار روز سے بند ہے،جس سے پہاڑی علاقوں میں خوراک اور ایندھن کی کمی جیسے مسائل پیدا ہو گئے ہیں ۔ بارش اور برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہے،جس سے کئی گاڑیاں حادثہ کا شکار ہوئیں ھیں ۔ جاتی سردی واپس لوٹ آنے سے اسکول جانے والے بچوں اور اساتذہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔گلیات میں برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ۔مین مری روڈ سمیت متعدد رابطہ سڑکوں کے بند ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔اساتذہ کی کئی گاڑیاں برف پر پھسلن کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوچکی ہیں۔ گلیات کے باسی ایک بار پھر مشکلات سے دوچار ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بچوں کا ایک فٹ سے زائد برف میں پیدل چل کر سکول جانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔سکول جانے والے اکثر بچے نمونیا جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔اور یہی نمونیا کرونا وائرس کی شکل اختیار کرتا ہے۔بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور بالخصوص خواتین اساتذہ جو دور دراز پہاڑی علاقوں میں پیدل سفر طے کر کے سکول پہنچتی ہیں انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔ برفباری میں انہیں میلوں پیدل سفر طے کر کے اسکول پہنچنا پڑ رہا ہے۔اہلیان گلیات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز مردانہ و زنانہ ایبٹ آباد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایبٹ آباد سے درد مندانہ اپیل کرتے ہیں وہ اس شدید موسم میں بچوں کو چھٹیاں دے دیں ۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت