Screen Shot 2021 01 30 at 9.32.13 PM

ڈینیل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کا معاملہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ڈینیل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کا معاملہ، وفاقی حکومت نے بھی ملزمان کی رہائی کیخلاف باضابطہ نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، ترجمان اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت ملزمان کی بریت کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرکے فریق بنے گی، اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کیخلاف اپیل پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کرے گی، وفاقی حکومت سنگین جرم کے قصوواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر غور