download 19

بارشوں سے ہونے والے نقصانات، وزیراعلی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو تفصیلات فوری اکھٹا کرنے کے احکمات جاری کر دیے

پشاور: تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے حالیہ بارشوں سے ہونے والی نقصانات کی تفصیلات فوری اکھٹی کرنے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردیے۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں فیلڈ ٹیمیں روانہ کریں۔ بارشوں سے ہونے والی تمام جانی نقصانات کی تفصیلات فوری اکھٹی کی جائیں، بارشوں سے ہونے والی مالی نقصانات کے تخمینے لگائی جائیں، متاثرین کی فوری امداد کے لئے امدادی ٹیمیں روانہ کی جائیں،صوبائی حکومت ان متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے