0053bf50 3dd2 11ea b7f6 b41133f75bea 1580273492460 1580273520810

پاکستان سیٹیزن پورٹل کا معاملہ،وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب

اسلام آباد: سیٹیزن پورٹل سےشہریوں کو کتنا ریلیف ملا ،وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کرلی، وزیر اعظم نے آئندہ ہفتے اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کردی ، اجلاس میں وفاقی، چیف سیکرٹریز،اور صوبوں کے آئی جیز اجلاس بھی شریک ہوں گے، مختلف وزارتوں اور اداروں کے اعلی حکام بھی اجلاس می. شریک ہوں گے، وفاق اور صوبوں کی سیٹیزن پورٹل سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وفاق اور صوبوں کی سیٹیزن پورٹل سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، شہریوں کی شکایات پر اداروں سے ملنے والے ریلیف کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم کو سیڑیزن پورٹل کے تحت عوامی ریلیف پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں پی ایم ڈلیوری یونٹ کے اداروں کو لکھے خطوط پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی اورشہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم