images 8

پاکستان سوپرلیگ 5 میں اتوار کو دو میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ میں اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل فائیو کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگ کا 22 واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان دوپہر دو بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، اسلام آباد کی ٹیم شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ اسے لوک رونکی، کولن منرو اور کولن انگرم جیسے نامور کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں، ملتان سلطانز کی کپتانی کے فرائض شان مسعود انجام دیں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، رلی روسو، معین علی، روی بوپارہ اور عمران طاہر شامل ہیں، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی، لیگ کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں پنجہ آزما ہوں گی، قلندرز کی ٹیم نوجوان بلے باز سہیل اختر کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، بین ڈنک، کرس لین اور سمیت پٹیل شامل ہیں، کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کریں گے جبکہ اسے بابر اعظم، ایلیکس ہیلز، محمد عامر اور کرس جورڈن جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہے، میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان