mcms 4

سپریم کورٹ کا کیمیکل معائنے سے متعلق اہم فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سپریم کورٹ کا کیمیکل معائنے سے متعلق اہم فیصلہ، سپریم کورٹ نے حکومت کو فوجداری قانون کے سیکشن 510 میں ترمیم کی ہدایت کر دی، آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کی اپیل میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا، 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریر کیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ کیمیکل معائنہ سے متعلق قانون میں ترمیم کی جائے، حکومت ہر سرکاری فرانزک رپورٹ کو قبول کرنے کا عمل روک دے، ذیادتی اور قتل جیسے واقعات میں صرف ڈی این اے رپورٹ کو قابل قبول شہادت کے طور پر استعمال کیا جائے، کیمیکل معائنے کے قانون میں ترمیم کیلئے فیصلے کی کاپی وزارت قانون اور وزارت پارلیمانی امور کو بھیجی جائے، سپریم کورٹ نے آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم علی حیدرعرف پپو کی اپیل خارج کردی، عدالت نے وہاڑی کے رہائشی علی حیدر عرف پپو کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا، ٹرائل کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ نے علی حیدر عرف پپو کو سزائے موت سنائی تھی۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت