454545 2

ملک معاشی ترقی کررہا ہے،ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرینگے،پرویزخٹک

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نے سرکاری ملازمین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہیں ضروربڑھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کی تنخواہ اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس کے نمائیندوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن جولائی تک ہوجائے گی، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی، ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کے حوالے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، حتمی فیصلہ فنانس ٹیم سے مل کرہوگا جو اگلے ہفتے تک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے۔ان کو تمام سہولیات فراہم کرینگے ملک معاشی ترقی کر رہا ہے وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں ضروراضافہ کرینگےملکی وسائل کے تناسب سے دیگرمراعات بھی دینگے۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے دل بہت بڑے ہیں۔اگلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے تنخواہوں میں موجودہ تضادات کو ختم کرنے کی کوشش کرینگے۔

پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات کو جلد حتمی شکل دیں گے۔ پے اینڈ پینشن کمیشن حکومت نے سرکاری ملازمین کی فلاح کے لئے قائم کیا ہے۔