img 1567752741

پشاور:گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول کےملازم نےاسلام قبول کرلیا

ویب ڈیسک(پشاور) دین اسلام دل کا سکون بھی ، روح کا چین بھی ، سلامتی کا پیغام بھی ، دنیا و آخرت کی کامیابی بھی
واحدہو لاشریک لہ ہو کا ایک اور گواہ ، لارنس مسیح نے اسلام قبول کر لیا، کلمہ پڑھ لیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان

ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سید حسنین علی شاہ نمبر 3 سٹی سکول کے ملازم نے اپنی خوشی سے اسلام قبول کر لیا، دین اسلام قبول کرنے کی ایمان افروز تقریب تاریخی مسجد مہابت خان میں ہوئی مسجد مہابت خان کے خطیب اور پیش امام نے محمد احمد کو کلمہ پڑھایا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبائی وزیر خلیق الرحمان کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع

اسلام قبول کرنے کے بعد اب لارنس مسیح کا نام تبدیل کرکے محمد احمد رکھا گیا ہے۔

محمد احمد کا کہنا تھا کہ میری بیوی اور بچے بھی اسلام قبول کرنے کو تیار ہیں۔