news 1608717990 4730

‏سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ: سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط آرڈیننس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی

ویب ڈیسک: ‏سینٹ الیکشن اوپن کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط آرڈیننس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لے لی گئی۔ وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی ہے۔

آرڈیننس اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کی معاونت سے تیار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

زرائع کے مطابق سینٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کا مسودہ وزیراعظم کو ارسال کرکے کل مشاورت کرلی گئی تھی۔
آرڈیننس عدالتی فیصلے سے مشروط رکھا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں

مسودہ کے مطابق سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن کو آئین کے مطابق انتخابات کو کہا تو ووٹنگ سیکرٹ ہوگی،سپریم کورٹ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن قانونی ہے تو ووٹنگ اوپن ہوگی،آرڈیننس کا اطلاق سپریم کورٹ کے فیصلے مشروط ہوگا.