.jpg

صوابی:پاک کیاء، ہنڈ اور بانڈہ جات کے لئے 19 کلومیٹر گیس پائپ لائن اور نہر کی صفائی و پختگی کا افتتاح

ویب ڈیسک (صوابی): پاک کیاء، ہنڈ اور بانڈہ جات کے لئے 19 کلومیٹر گیس پائپ لائن اور نہر کی صفائی و پختگی کا افتتاح کردیا گیا، جس پر6 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت آئےگی، افتتاح سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کیا جبکہ اس موقع پر انکے ساتھ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹرحیدرعلی اور مشیروزیراعلی عبدالکریم خان بھی موجود تھے، اسکے علاوہ افتتاحی پروگرام میں پاک کیاء ہنڈ کے عوام کے علاوہ قریبی یونین کونسل کے ورکران بھی موجود تھے جسکی صدارت تحصیل صدر سہیل خان کررہے تھے جبکہ یوتھ صدرعرفان شیر نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  سی پیک پر کام کرنیوالے چائنیز و دیگر غیر ملکیوں کیلئے ایس او پیز میں تبدیلی