docotor aneela

کورونا کے باعث ایک اور ڈاکٹر خالق حقیقی سے جاملی

ویب ڈیسک(پشاور): خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے میں میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد کی اہلیہ ڈاکٹر انیلہ نصیر کورونا کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں، وہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

ڈاکٹر انیلہ نصیر نے گائنی میں اسپشلایزیشن کی تھی اور کئی برس سرکاری ہسپتال میں خدمات سرانجام دیتی رہیں تاہم 2007 میں انہوں نے سرکاری نوکری چھوڑ کر اپنی کلینک شروع کی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن