Screen Shot 2021 02 07 at 12.52.32 PM copy

رابی پیرزادہ کی آرمی چیف کو خراجِ تحسین

ویب ڈیسک (کراچی)شوبزانڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تیارہ کردہ اُس پینٹنگ کی تصویریں شیئر کی ہیں جو اُنہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے تیار کی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے پینٹنگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اس پینٹنگ سے ہمارے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔‘

مزید پڑھیں:  ہالی ووڈ اداکارہ حانا ریڈ کو غیر ارادی قتل کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا

سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ ’میری دُعا ہے کہ آپ صحت و تندرستی سے بھرپور لمبی زندگی گُزاریں۔

اُنہوں نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’کاش! میں یہ پینٹنگ بطورِ تحفہ آرمی چیف کو پیش کرسکتی۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

رابی پیرزاد نے اپنے والد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے ابو آرمی آفیسر تھے اس لیے میرے دل میں فوج کی عزت بہت زیادہ ہے۔‘

سابقہ گلوکارہ نے مزید کہا کہ ’فوج کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت ہی ہماری آزادی، خود مختاری، امن اور سلامتی قائم ہے۔