315781 9186265 updates

فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،،کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے-ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: ایک بیان میں میجر جنرل بابر افتخار نےکہا کہ سب کو معلوم ہےکورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی،پاکستانی قوم نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا،چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکسین کا عطیہ دیا،ہیلتھ کیئر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپورمدد کی،پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دےدیں.

علی سدپارہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ علی سدپارہ قوم کے ہیرو ہیں،علی سد پارہ اور ٹیم کی تلاش کےلیے فضائی آپریشن جاری ہے.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے بیان میں مزید کہا ہےکہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں،کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے،کسی قسم کی سیاست کے ساتھ ہمارا تعلق نہیں،بغیر تحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا،اس قسم کی قیاس آرائیاں بند ہونی چا ہییں ،اگر اس متعلق کوئی ثبوت ہیں تو سامنےلائیں.

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان

بھارت سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پچھلی پریس کانفرنس میں بہت سے شواہد سامنے رکھے،بھارت دنیا میں بہت حد تک بے نقاب ہو چکا ہے.