images 54

پاکستان میں امراض قلب کے باعث اموات کی شرح میں اضافہ،ماہرین

ویب ڈیسک ( کوہاٹ )انٹرنیشنل میڈیکل سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قریب ساڑھے تین لاکھ افراد سالانہ دل کی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ماہرین امراض قلب نے کہا کہ کسی عام آدمی کی نسبت فربہ انسان کو ہارٹ اٹیک ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔تمباکو نوشی، ناقص اور غیر متوازن غذا اور ورزش کا فقدان بھی امراض قلب کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں،پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جہاں زیادہ تر مریض دل کے دورے کے بعد ایک ماہ کی دوا خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

مزید پڑھیں:  اپر کوہستان میں مزدور کھائی میں گر گئے،3جاں بحق،2زخمی
مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

دنیا بھر میں سترہ اعشاریہ پانچ ملین افراد ہر سال دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ،دنیا کے کئی دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی دل کی بیماریاں انسانی ہلاکتوں کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔