6SqYv39o 400x400 1 400x320 1

صوبہ خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے پیش نظر موسمیاتی ایمرجنسی کا نفاذ

پشاور : ترجمان محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے پیش نظر موسمیاتی ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے، ،حالیہ بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری سے متعدد مقامات پر نقصانات ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں عارضی پناہ گاہوں کو دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، متاثرہ افراد کو تیار کھانا دینے کی ہدایت، بارشوں اور برفباری سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت، ایمرجنسی کا نفاذ 7مارچ تا14 مارچ رہے گا۔ تمام ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ ارسال، کر دیا گیا ہے-

مزید پڑھیں:  اللہ کوحاضر ناظر جان کرکہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ