ایران سے آنے والے صوبے کے 34 رہائشیوں کو بلوچستان میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
10 مارچ کو یہ مسافر بلوچستان سے خیبر پختونخوا آئیں گے۔
ان مسافروں کا تعلق صوبے کے مختلف اضلاع سے ہے۔
تمام مسافر صحت مند اور ان میں وائرس سے متعلق کوئی علامات نہیں ہیں۔
محکمہ صحت کا حفاظتی اقدام کے طور پر ان مسافروں کو مزید کچھ دن قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ
قرنطینہ کے قیام اور دیگر امور کے جائزے کے لیے وزیر صحت، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت کا اعلیٰ سطح اجلاس
وفاقی اور بلوچستان حکومت اس معاملے پر صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔