maxresdefault 12

پاکستان سپر لیگ میں کل چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن منایا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 7 مارچ کو چھاتی کے سرطان (بریسٹ کیسنر) سے آگاہی کا دن منایا گیا۔

اس روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا گیا۔ اسی طرح لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں بھی برقی روشنیوں میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخل ہوئیں۔

چاروں ٹیموں کے کھلاڑی بچیوں کے ہمراہ گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔ پنک کیپ پہنے میدان میں اترنے والی بچیوں نے مختلف فیلڈنگ پوزیشنز پر موجود کھلاڑیوں کوپنک کیپ تھمائیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم گلابی رنگ میں رنگ گیا، بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے کھلاڑی، میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز پنک ربن پہن کر اس مہم کا حصہ بنیں۔

پی سی بی اور پنک ربن پاکستان کے شراکت سے 7 مارچ کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا گیا۔ اِس روز یعنی 7 مارچ کو ہونے والے میچز کے دوران کھلاڑیوں نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے گلابی کیپ پہنیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کا دورہ معاشی استحکام کا آغاز ثابت ہوگا، شہباز شریف

پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا جبکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوئیں۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کا شمار چھاتی کے سرطان کے شکار ممالک میں ہوتا ہے، بطور ایک ذمہ دار ادارہ، سرطان سے آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔