اسلام آباد: ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں عورت مارچ ریلی کے شرکاء پر پتھراؤ ہوا، یوم خواتین پر 2 ریلیاں نکالی جارہی تھی، ایک ریلی کے شرکا نے عورت مارچ میں گھسنے کی کوشش کی، پولیس نے دونوں ریلیوں کے درمیان ٹینٹ لگارکھے تھے بعض افراد نے رکاوٹیں توڑ نے کی کوشش کی، دونوں ریلیاں آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور شرکاء نے ایک دوسرےکےخلاف نعرےبازی اورپتھراؤ کیا جبکہ حالات کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی۔
پتھراو مذہبی جماعت کے کارکنان نے کیا، پتھراؤ سے دو افراد زخمی ہوگئے، شرکاء کا انتظامیہ سے راستہ کھولنے کا مطالبہ اگر راستہ نہ کھولا تو سپر مارکیٹ کی مرکزی سڑک پر دھرنا دیں گے۔