images 1 11

باچا خان مرکز میں عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی کونسل کا اجلاس جاری

ویب ڈیسک(پشاور) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کی زیر صدارت جاری ہے۔

اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی کونسل کے اراکین شریک ہیں اس سے پہلے پیر کے روز مرکزی کابینہ اور منگل کے روز مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ کونسل اجلاس میں مرکزی کابینہ و مرکزی مجل عاملہ میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق لی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی
مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، تین ججز خورشید اقبال، فضل سبحان اور شاہد خان نے حلف اٹھا لیا

اجلاس کے بعد سہ پہر تین بجے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی دیگر اراکین کے ہمراہ باچاخان مرکز پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے اور فیصلوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔