Untitled 1 109

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی اصولی منظوری دیدی

ویب ڈیسک:وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی اصولی منظوری دیدی، وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، کورونا وبا اور ویکسینیشن سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا ویکسین بلا تفریق لگائی جائے گی، کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کرانے کی بھی ہدایت کی، وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی اصولی منظوری دےدی ہے، گریڈ ایک تا 16 کے 3 لاکھ 70 ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا، صوبائی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات صوبوں کو خود دیکھناہوں گے،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی

وفاقی کابینہ اجلاس میں تنخواہوں کے معاملے پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے بریفنگ دی، کابینہ اجلاس میں مختلف اداروں کے سی ای اوز اور سربراہان کی خالی پوسٹس کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں میں سی ای او اور سربراہان کی 80 پوسٹیں خالی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

وزیراعظم نے سرکاری محکموں کے سربراہان کی پوسٹیں خالی ہونے کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ سیکریٹری کی سرزنش کی،وزیراعظم نے کہا کہ سربراہاں کی پوسٹیں کیوں خالی ہیں، ذمہ دار کا تعین کریں ؟ عہدے خالی ہونے سے بھی چھ ماہ میں پہلے تقرریوں کی پلاننگ کر لی جاتی ہیں، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس منصوبے کے بارے میں بریفنگ آئندہ اجلاس تک مؤخر کردی گئی۔