ihc 2 2

اسلام آباد: ہائیکورٹ پر حملے کے کیس میں 12 مزید وکلاء کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ہائیکورٹ پر حملے کے کیس میں 12 مزید وکلاء کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، اس سے قبل عدالت 17 وکلاء کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے طلب کر چکی ہے، توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کا سامنہ کرنے والے وکلاء کی تعداد 29 ہو گئی، ظفر کھوکھر، اختر حسین، اسد اللہ خان اور خالد محمود کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، آصف گجر، محمد رستم ملک، محمد شعیب چوہدری اور محمد عمر کو بھی توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، نوید ملک، نصرت پروین، سیف الاسلام سندھو اور شہلا شان عباسی کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا