1521012 main 1506932852

پی ایس ایل کا گانا پاکستان کےلئےگایا، گلوکارہ نصیبولعل

ویب ڈیسک (لاہور)(ویب ڈیسک) گلوکارہ نصیبو لعل کا کہنا ہے کہ سوچا نہ تھا پی ایس ایل کے ترانے کو اتنی پذیرائی ملے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا گانا پاکستان کے لئے گایا، سوچا نہ تھا کہ اتنی پذیرائی ملے گی یہ کامیابی اللہ پاک نے دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے جب کال کی تو یقین نہیں آیا پہلی بار ایسا گانا گایا ہے ، آج تک مجھ سے ترانہ نہیں گوایا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

جب گانا کیا تو ڈر تھا کہ کہیں فلاپ نہ ہوجائے جن لوگوں نے مجھے لائیک کیا ان کی شکر گزار ہوں۔ پاکستان کا گانا ہے اور پاکستان کا فخر ہے ، پاکستان کیلئے گایا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ آفیشل اینتھم ‘گروو میرا’ کو ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مختلف ٹرینڈز سے یہی تاثر ابھرا کہ شائقین کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا۔