coronavirus 3

کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد )کورونا کی دوسری لہر کے وار تھم نہ سکےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں کمی نہ آ سکی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 مریض جاں بحق ہوئے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے گئے، این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 262 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 649 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.04 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 58 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 276 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 37 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے۔