w 1

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ترجمان کو خاتون صحافی کو دھمکانے پر معطل

ویب ڈیسک : برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹی جے ڈکلو کو ایک ہفتے کے لیے ذمہ داریوں سے معطل کیا گیا ہے اور اس دوران ان کی تنخواہ سے بھی کٹوتی کی جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ ترجمان وائٹ ہاؤس سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے ایک خاتون رپورٹر کو دھمکی دی تھی جو ان کے اور ایک خاتون صحافی کے درمیان تعلقات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹنگ کررہی تھی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے ترجمان کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی جے نے خاتون صحافی سے معذرت کرلی تھی البتہ انہوں نے اس حوالے سے ذاتی حیثیت میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں‌بارشوں کے باعث پاکستانی قونصل خانہ بند ، اعلامیہ جاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے خاتون صحافی کو دھمکی سے متعلق ایک میگزین میں خبر شائع ہوئی تھی، خاتون صحافی ٹی جے ڈکلو اور امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کو کور کرنے والی رپورٹر الیگزی کے درمیان تعلقات سے متعلق تحقیقات کررہی تھیں۔

میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خاتون صحافی سے تعلقات سے متعلق سوال پوچھنے پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے رپورٹر کو دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسے برباد کردیں گے جب کہ انہوں نے خاتون کے لیے مزید توہین آمیز جملے بھی کہے تھے۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب اس معاملے پر سخت ایکشن نہ لیے جانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ جوبائیڈن نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی کولیگ کی توہین کرنے پر اس شخص کو فوری برطرف کریں گے۔