petrol 4

16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5روپے 50پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان، ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 75پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال، اوگرا نے ورکنگ 30روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی ہے، اوگرا سے پٹرول 16روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی ورکنگ کرائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرزکو اعزازات عطا
مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ

اوگرا ورکنگ میں ڈیزل 14روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز، اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی 21 روپے چار پیسے ہے، ڈیزل پر موجودہ پٹرولیم لیوی 22 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہے، پٹرولیم مصنوعات کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔