auas mountains on fire eec2a9a4 3e11 4459 a9f7 e0bca8ac729f e1613239877509

تخت بھائی کے تاریخی آثار قدیمہ کے پہاڑ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک (تخت بھائی): تخت بھائی کے تاریخی آثار قدیمہ /کھنڈرات کے پہاڑ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے آس پاس درختوں کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی فائرفائیٹرز کے ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں، فائرفائیٹرز نے پہنچتے ہی آگ بجھانےکاعمل شروع کر دیا، آگ کی شدت ذیادہ ہونے کی وجہ سےمزید ٹیمیں طلب کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی آلات کی کمیابی، سرنج تک دستیاب نہیں

ریسکیو کی گاڑیوں کے لئے راستہ نہ ہونے کی وجہ سے اور شدید اندھیرے کی وجہ سے آگ بجھانے کے عمل میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اسلئے ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مشکل اور دشوار راستوں سے آگ بجھانا شروع کردی، آگ بجھانے کی عمل میں ریسکیو کے 12 جوانوں نے تن من دھن کی بازی لگاکر حصہ لیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ تحریف کاری بتائی جاتی ہے، آخری اطلاع آنے تک ریسکیو کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ لگنے کی وجہ سے قریبی آبادی کے رہائشی شدید خوف و ہراس میں مبتلاء ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد :میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے