Donald Trump official portrait scaled

مواخذے کا سامنا کرنے والےسابق صدرکو امریکی سینیٹ نےبری کردیا

ویب ڈیسک :مواخذے کا سامنا کرنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے۔امریکی سینیٹ نے سابق صدر کو بری کردیا،57 اراکین نے مجرم قرار دینے کے حق میں اور 43 نے مخالفت میں ووٹ دیا، 7 ری پبلکن اراکین نے سزا کے حق میں ووٹ دیئے۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی

ڈیموکریٹس کی جانب سے ٹرمپ پر 6 جنوری کو اپنے حامیوں کو پارلیمنٹ حملے پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

100 نشستوں پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50-50 ارکان ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے یا انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے ایوان کے دو تہائی ارکان کی حمایت یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت تھی

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور