60059054716b5

کینسر کی مریضہ افغان خاتون سے رقم اور طلائی زیورات چھیننے والا راہزن گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور): ایس پی سٹی عتیق شاہ کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی اہم کاروائیاں، کینسر کی مریضہ افغان خاتون سے رقم اور طلائی زیورات چھیننے والا راہزن گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار، گرفتارملزم حسن المآب عرف اسد ولد لطیف اللہ کے قبضے سے مسروقہ رقم، طلائی زیورات اور موبائل فون برآمد،

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس

گرفتار ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم سے مسروقہ رقم 76 ہزار پاکستانی روپے، 1950 امریکن ڈالرز، 12 ہزار افغانی کرنسی، 11 لاکھ 50 ہزار ایرانی کرنسی برآمد، کاروائی کے دوران ساڑھے چار تولے طلائی زیورات اور سامسنگ موبائل فون بھی برآمد، دوسری کاروائی کے دوران اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بد بخت ملزم بھی گرفتار، ملزم کاشف ولد جہانزیب سکنہ گل آباد سے آلہ قتل اسلحہ بھی برآمد ہوگیا، اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران خواجہ سراء فہد کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، کاروائیاں تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ