276335 7439573 updates

سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کی مصدقہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ٹانک کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا، پاک فوج کے افسران میدان جنگ میں اپنے دستے کی قیادت ہمیشہ سب سے آگے رہ کر کرتے ہیں.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا

کرنل مجیب پاک فوج کی درخشاں مثال لیڈ فرام فرنٹ کی نئی مثال بن گئے، کرنل مجیب الرحمان ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید، شہید کرنل مجیب کی عمر چھیالس سال تھی اور ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے.
کرنل مجیب شہید کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے بونجی سے ہے

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو دستیاب غیر ملکی اسلحہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار