NEW BEST

ہنڈائی نے جوائے اسٹک سے کنٹرول ہونی والی کار متعارف کرا دی

ہنڈائی نے اپنی ایک منفرد جدید ترین اورانوکھی خوبیوں کی حامل الیکٹرک کار کی نقاب کشائی کی ، جنیواموٹر شو میں جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔

آٹو موبائل کمپنی کے عہدیداروں کاکہناہے کہ کارکے بیرونی حصے میں آئیکنک سیلویٹ ہے جودھات اور شیشے کے مابین فرق کوکم کر دیتا ہے۔ گاڑی کے اندر رنگین اسکیم ہے جو فطرت سے متاثرہے۔ گاڑی کی قیمت کااعلان نہیں کیا گیا۔

نئی الیکٹرک کار میں اسٹیئرنگ ختم کردیا گیا ۔جوائے اسٹک کے ذریعے گاڑی کنٹرول ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہےکہ جہازوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی جوائے اسٹک ہی استعمال ہوتی ہے۔

گاڑی کی تیاری میں قدرتی ماحول کو مدنظررکھا گیا ہے۔گاڑی مکمل طورپر ویدرڑڈ اسٹون پر ڈیزائن کی گئی ہے جو کہ سورج،ہوا،بارش اور موسم کے دیگر اثرات کے تحت اپنا رنگ بھی تبدیل کرکے نیچر کے ہم آہنگ ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:  رومانوی کردار ادا کرتے کرتے حقیقی محبت بھی ہو جاتی ہے، نوال سعید

کمپنی کاکہنا ہے کہ انسانوں اور آٹو موبائل کے درمیان جذباتی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کار کے اگلے حصے پر ونڈشیلڈ سامنے والے بونٹ سے کم زاویہ پر پھیلا ہوا ہے ۔ کار کے ٹائروں میں پروپیلر ہوا کو اپنی طرف کھینچنے اور پانی کی طرح بہنے پر مجبور کرتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق پکسل لیمپ لائٹس کو ہیڈ لیمپ ، ٹیل لیمپ اور سپوئلر میں ضم کیا گیا ہے جو مستقبل کے کار ماڈل میں ڈیزائن ر کے طور پر استعمال ہوں گے۔ گاڑی کےنیچے ایک وسیع ہوا کا سسٹم ہے جو کار کی بیٹریوں کو ٹھنڈا کرنے کے لئے تازہ ہوا کھینچتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ہالی ووڈ اداکارہ حانا ریڈ کو غیر ارادی قتل کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا

خصوصیات جان کر لگثری گاڑیوں کے شوقین افرادگاڑی کے جلد از جلد مارکیٹ میں آنے کے خواہاں ہیں۔ مگر اس حوبصورت کار کی سواری کرنے کےلیے ابھی انتظارکرناپڑےگا۔ ہنڈائی کی طرف سے متعارف کرائی گئی جدید ترین الیکٹرک کار کے بعد بحث شروع ہوگئی ہے کہ اب گاڑیوں میں اسٹیئرنگ ختم ہونے کا دور آگیا ہے ۔

فیول پر چلنے والی گاڑیوں کی جگہ اب الیکٹرک کاریں لے لیں گی۔

جبکہ ٹیکنالوجی بھی ترقی کرتی جارہی ہے جس سے آٹوموبائل انڈسٹری میں بہت بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔