5d357d7b77ef7

وزیر اعلیٰ کا ٹانک میں دہشتگروں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین

پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔وزیر اعلیٰ محمود خان کا کاروائی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کی درجات کی بلندی کے لئے دعاکی ۔وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کا ہر فرد دہشت کے گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، کرنل مجیب الرحمن نے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار