unnamed 99

عامر خان کے بیٹےنےاداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ویب ڈیسک (ممبئی)بھارتی اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، جہاں انھوں نے شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا، اس بارے میں خود ان کی بہن نے سوشل میڈیا پر فوٹو شیئر کیا۔

عامر خان کی بیٹی اور جنید خان کی بہن اِرا خان نے ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنے بھائی کی فلم نگری میں انٹری سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

اِرا نے لکھا کہ یہ ان کا پہلا شو یا پہلا پلے نہیں بلکہ یہ ان کا شوٹنگ کا پہلا دن ہے، اور مجھے ان کی یہ تصویر بہت پسند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنید تو ویسے ہی کئی سالوں سے اداکاری کر رہے ہیں، لیکن یہ ابھی بھی میرے لیے نیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

ارا نے اپنے بھائی کے لیے لکھا کہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت بے مثال ہے، میں ان کے لیے بے حد پرجوش ہوں، مجھے ان کا سب کو حیران کرنے کا بے چینی سے انتظار ہے۔

عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم ’مہاراجا‘ سے اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔