884866 093242 updates

تحریک انصاف نے یوسف رضاگیلانی کےکاغذات نامزدگی چیلنج کردیے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد سے سینیٹ کی رکنیت کے لیے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے ہیں۔

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار فرید رحمان نے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے فرید رحمان کی جانب سے یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی میں توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے، وہ اچھی شہرت کے حامل نہیں، اس لئے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ