886444 4715618 5 updates

شدید برف باری نے یونان کا 12 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک: یونان میں شدید برف پڑنے سے 12 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، ملک کے شمالی حصے میں پارہ منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، شدید برف باری کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جبکہ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل فتح حاصل کرے گا،وزیراعظم نیتن یاہو

دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے سےآبنائے باسفورس میں کشتیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے، برف باری کے باعث شہر کے سکول بدھ تک بند کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملہ: تمام مقاصد حاصل کر لئے،ایران