download 239

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام بحال کرنے کا معاہدہ طے پاگیا

ویب ڈیسک: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پروگرام کی یقین دہانی کروا دی جس کے بعد پاکستان کا قرض پروگرام بحال کر دیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسرے سے پانچویں جائزے کی منظوری دے دی اور جائزہ مشن نے 50 کروڑ ڈالر کا قرض جاری کرنے کی سفارش کردی ہے، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دے گا جس کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قرض پروگرام کے دیگر اہداف حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، حکومت نیپرا کی خود مختاری کیلئے قوانین تبدیل کررہی ہے جبکہ حکومت اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کیلئے بھی قانون سازی کررہی ہے، آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی جانب سے سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے اخراجات کے آڈٹ کی بھی کوشش کی جارہی ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کیے ہیں جبکہ حکومت اینٹی منی لانڈرنگ قوانین پر عمل درآمد کررہی ہے اور پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان کو مکمل کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا آئندہ اجلاس اپریل میں واشنگٹن میں متوقع ہے جس میں پاکستان کو قرض دینے کی حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔