698232 2358693 asad umar22 akhbar

ملک میں 50 ہزارہیلتھ ورکرز کوروناویکسین لگواچکے،اسدعمر

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیراسدعمر کا کہنا تھا کہ کہ ملک بھر میں اب تک 50 ہزار سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا ویکسنیشن کرواچکے ہیں، فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز ہماری ترجیح ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے اعلامیے میں تمام فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرز کو کوروناویکسینشن کیلئے خود کو رجسٹر کرانے کی ہدایت کی ہے، وفاقی وزیر اسد عمرکہتے ہیں کہ فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز ہماری ترجیح ہیں ، ان کے تحفظ کے لیے ہر اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 32 ہزار 860 ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسن لگائی جاچکی ہے جبکہ پنجاب میں 15 ہزار 494 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا ویکسنیشن کرواچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 1639، گلگت بلتستان میں 1ہزار13، آزاد کشمیر میں 651، اسلام آباد میں 859 اور بلوچستان میں 252 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

ملک میں ایک دن میں کورونا سے مزید چھپن افراد انتقال کر گئے،اموات کی مجموعی تعداد بارہ ہزارچار سو چھتیس ہوگئی۔