Coronavirus outbreak 1 450x300 1

پاکستان میں مزید 1265 افراد میں کورونا کی تشخیص

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 1265 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 566363 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 1265 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 392 ، اسلام آباد میں 113، پنجاب میں 504 ، خیبرپختونخوا میں 183 ، بلوچستان میں 4 جبکہ آزاد کشمیر میں 67 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 254677 ، بلوچستان میں 18958 ، خیبرپختونخوا میں 70306 ،اسلام آباد میں 42921 ، گلگت بلتستان میں 4945، پنجاب میں 165200 اور آزاد کشمیر میں 9629 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 392 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 254677 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند

دوسری جانب پنجاب میں 504 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 165200 ہوگئی ہے۔