imran khan 912754 1604779612 1

سمندر پار پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت آج مثبت سمت میں جارہی ہے اور کورونا کے باوجود معیشت میں استحکام آرہا ہے۔

اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا بڑا اثاثہ ہیں، شوکت خانم کے لیے فنڈز میں بیرون ملک پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی وجہ سے میرا رابطہ شروع ہی سے سمندر پار پاکستانیوں سے تھا لیکن شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ میں سب سے زیادہ ریسپانس ان کی جانب سے ملا، اس وقت مجھے اندازہ ہوا کہ ہماری بہت بڑی صلاحیت باہر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ مالی خسارہ تھا، جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی کیونکہ جب کرنسی کی گرتی ہے تو سرمایہ کاری بھی گر جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے دور میں ہماری برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ہم نے پاکستان کی تاریخ کے ریکارڈ قرضے واپس کیے، کل 6 ہزارارب روپے قرض کی مد میں دیے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت آج مثبت سمت میں جارہی ہے، ہم اب تک 20 ارب ڈالر ڈھائی سالوں میں ادا کرچکے ہیں.