WhatsApp Image 2020 03 09 at 7.54.46 PM

ہمیں وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے کے مطابق حقیقی معنوں میں تبدیلی لانا ھے – ڈاکٹر ظفر مرزا

افسران کو اپنے کام کے طریقہ کار اور رفتار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ھو گا۔ کسی بھی آفیسر کو غیر ضروری طور پر لوگوں کے مسائل نمٹانے میں تاخیر کی اجازت ہرگز نہیں دی جاے گی۔ سائلین کے مسائل کو نمٹانے کیلئے بر وقت فائلوں کو نمٹانا ھو گا۔

وزارت صحت کو ایک ماڈل ہیلتھ بنانا ھے۔ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ھے۔ وزیراعظم کے نزدیک صحت اولین ترجیح ھے۔
صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارھی ہیں۔ وزارت صحت میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ھے۔ ہمیں اہداف کے حصول کو اپنی کامیابی کا پیمانہ بنانا ھوگا۔ وزارتِ صحت میں نیا انتظامی ڈھانچہ متعارف کرا گیا ھے۔ جس کا مقصد وزارتِ کی کارکردگی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ھے۔ صحت کے شعبے سے وابستہ تمام افسران مستعدی سے کام کریں۔
عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جاے گی۔ صحت کے شعبے میں حکومتی اہداف حاصلِ کرنے کیلئے کام کی رفتار کو بڑھانا ھوگا۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید