vote. 1

پی کے 63 : ضمنی انتخاب کے لیے تیاری مکمل ،پولنگ کا عمل شروع

ویب ڈیسک (نوشہرہ)خیبر پختونخواہ اسمبلی کے نشت پی کے 63 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے تیاری مکمل کرلی گئی اور تمام پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پولیس اور ایف سی کے اہکاروں نے سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا ہے ، الیکشن کمیشن نے پولنگ کا سامان کو عملے میں تقسیم کیا گیا اور پولنگ جمعہ کو(اج )صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔

مزید پڑھیں:  پشاورہائیکورٹ،مرادسعید ودیگرکےکاغذات منظوری کیخلاف درخواستوں پرفریقین کونوٹس جاری

پی کے 63 نوشہرہ 3میں 64 فیصد پولنگ اسٹیشن حساس اور انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں ۔

خیبر پختونخواہ کی نشست پی ٹی ائی میاں جمشید الدین کاکا خیل کے کورونا میں انتقال کے باعث خالی ہوئی ۔ ضمنی انتخاب کے لئے 4 امیدوار مدمقابل ہیں، تاہم مقابلہ بالترتیب پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکاخیل ، ن لیگ کے اختیار ولی مابین متوقع ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے کے مجموعی ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 41ہزار934 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 79 ہزار 063 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 62 ہزار 871 ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے 102پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔تقریبا800 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ تعینات کیا گیا، انتخابی عمل کے لیے پولنگ میٹریل کوسخت حفاظتی انتظامات میں تقسیم کیا گیا۔۔ پولیس اور ایف سی کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ