765793 4992598 firing ak 47 01 updates

جنوبی وزیرستان:زمینی تنازعہ پرجھڑپ جاری،3افراد جاں بحق 4زخمی

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان)کرکنڑہ کے مقام پر دوتانی اور زلی خیل قبیلے کے مابین زمینی تنازعہ پر سخت لڑائی شروع ہوگئ ہےرات بھر سے چھوٹے وبھاری ہتھیار کا آزادنہ استعمال ہورہاہے۔

اطلاعات کیمطابق دونوں جانب سے 3افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، شفیع نامی قیدی کی جیل میں خودکشی

مقامی ذرائع کے مطابق ایک دوسرے کے سینکڑوں مسلح افراد مورچہ زن ہوگئے ہیں ایک دوسرے کے مورچوں پر بھاری ہتھیار کی گولہ بھاری ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مذاکراتی جرگے نے فائربندی کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکیں آج دوبارہ جرگہ بیھج دیاجائیگا۔

عرصہ دراز سے یہ زمینی تنازعہ چلا آرہاہے۔