601bdac0d004e

کورونا وبا: ملک میں مزید 31 افراد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 36 اموات اور ایک ہزار 340 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 563 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 33 ہزار 202 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 81 ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار 282، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 716، سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 430، پنجاب میں ایک لاکھ 66 ہزار 777، بلوچستان میں 18 ہزار 972، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 718 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 185 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 276، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 27، اسلام آباد میں 488، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 286 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔