افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

بنوں: پولیس کو مفت کڑائی نہ کھلانے پر شہری سلاخوں کے پیچھے

ویب ڈیسک(بنوں) پولیس کو کڑائی نہ کھلانے پر شہری کو جیل کی ہوا کھانی پڑی ، ٹاون شپ پولیس نے شہری کے کھاتہ میں 54کلومنشیات ڈال کر منشیات اسمگلر ظاہر کر دیا ممند خیل قبیلے کے نیک محمد نامی شخص کو سات روز تک حبس بے جا میں رکھنے کے بعد بھاری مقدار میں منشیات رکھنے کے جرم میں ایف آئی آر دے دی۔

اقوام ممند خیل قبائل کے مشران کا شدید احتجاج ،ایف آئی آر کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا،مند خیل قبائل کے جرگہ مشران نے کہا کہ گیارہ فروری کو نیک محمد اپنے ہوٹل میں درجنوں ساتھیوں کے مابین موجود تھے کہ اس دوران ایس ایچ او ٹاون شپ یسین کمال پولیس موبائل وین سمیت ایک پرائیویٹ گاڑی میں آئے اور نیک محمد خان کیساتھ اکیلے میں کچھ باتیں کرتے ہوئے اُنہیں تھانے لیجانے کو کہا اور چھپا لیا جبکہ اپنی اس حرکت کو چھپانے کیلئے ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریسور بھی اپنے ساتھ لے گئے مسلسل 6دن تک ہم تھانے کا چکر لگا کر اُن کا جرم پوچھتے رہے مگر ایس ایچ او و دیگر پولیس عملہ حیلے بہانے کر کے اُن کی رہائی میں تاخیر کر رہے تھے تاہم 17 فروری کو ہمیں پتہ چلا کہ نیک محمد خان کے خلاف منشیات رکھنے کے جرم پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس نے اُنہیں علاقہ پنک سے ایک نامعلوم گاڑی میں منشیات لاتے ہوئے ظاہر کیا ہے حالانکہ نیک محمد کو اُن کے ہوٹل سے درجنوں افراد کے سامنے سے اُ ٹھا کر تھانے لے جایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جب نیک محمد کو بغیر کسی گناہ کے گرفتاری کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ ایس ایچ او ہوٹل سے مفت کھانا نہ دینے پر ناراض تھے اس لئے اُنہیں پھنسانے کی کوشش کی ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور مضافات میں بارش سے برساتی نالے ابل پڑے

انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری خاندان ہیں منشیات جیسےکاروبار میں ہر گز ملوث نہیں اس واقعے سے ہماری عزت نفس مجروح ہوئی ہے کیونکہ پولیس ہم پر منشیات کا الزام تھوپا ہے اگر کوئی ثابت کرے تو ہم بخوشی جرم کی سزا بھگتے کیلئے تیار ہونگے لیکن پولیس کی طرف سے ایسے حرکات ظلم اور زیادتی ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان، گھریلو تنازعہ پر سسر کی فائرنگ، بہو اور 2 سالہ نواسہ جاں بحق

جرگہ مشران نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ،آئی جی خیبر پختونخوا سمیت ڈی آئی جی بنوں اور ڈی پی او بنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انکے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی منصفانہ طور پر تحقیقات کرائے اور نیک محمد خان پر درج کئے جانے والے جعلی مقدمے کو ختم کر کے اس میں ملوث تمام کرداروں کو قرار واقعی سزا دے بصورت دیگر اقوام ممند خیل کے تمام قبائل پولیس کے ظالمانہ رویے کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے اس دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی ۔