download 3 9

تھرپارکر ضمنی انتخاب: این اے 221 میں پولنگ کا عمل جاری

ویب ڈیسک (تھرپارکر) تھرپارکر کے حلقہ این اے 221 میں ضمنی الیکشن کےسلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پیپلزپارٹی کے پیر امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدین راہموں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

حلقہ قومی اسمبلی تھرپارکر 221 میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت 12 امیدوار مدمقابل ہیں، ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ سٹیشنز پہنچنا شروع ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری

تفصیلات کے مطابق پولنگ سٹیشنزکی کل تعداد 318 ہے جن میں سے 95 انتہائی حساس اور 130 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حلقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، 4 ہزارپولیس اہلکار، ایک ہزاررینجرز کے جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر مزید کم ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔